پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، جس میں متعدد کھلاڑیوں کی چھٹی اور کئی نئے کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق حسن نواز، محمد حارث، صفیان مقیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آئندہ شرکت پر ‘مکمل پابندی’ کا اعلان
اسی طرح حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مزید برآں، عامر جمال، محمد حریرہ، حسیب اللہ، عثمان خان اور محمد علی کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔