شہر قائد میں گرمی کا راج، موسم گرم اور مرطوب

کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز سے شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ مخالف سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: شہر قائد میں بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

آج کم سے کم درجہ حرارت 28.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جس کے باعث گرمی کی شدت 38 سے 39 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں مون سون ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد کے سبب شہر سے سمندری ہوائیں معطل ہیں۔ تاہم اتوار کی رات سے شہر میں بارش کا امکان ہے، جو موسم کی شدت کو کسی حد تک کم کرسکتا ہے۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا