بول نیوز کے لیے بڑا اعزاز، وفاقی حکومت کی جانب سے بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن عادل عباسی کو تمغہ امتیاز اور سینئر صحافی احتشام الحق کو ہلال امتیاز کے لیے نامزد کردیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے صحافت کے شعبے میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر بول نیوز کے سینئر اینکرز پرسن عادل عباسی کو تمغہ امتیاز جبکہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے پر بول نیوز سے وابستہ سینئر صحافی احتشام الحق کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے والے 263 افراد کے لیے بھی سول ایوارڈز دیے جانے کے اعلان کیا گیا ہے۔
ملک و قوم کے لیے مثالی خدمات سرانجام دینے والی نامزد نمایاں شخصیات کو سول ایوارڈز آئندہ سال 23 مارچ 2026 کو یوم پاکستان کے موقع پر دئے جائیں گے۔