باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد مکانات تباہ

باجوڑ کی تحصیل سلارزو پشت کے قریب گاؤں جبراڑئی میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعے میں متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کچھ مکانات مکمل طور پر ملبے تلے دب گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! نوجوان آسمانی بجلی سے بچ گیا

علاقے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جس کے باعث متاثرہ گاؤں تک پہنچنے میں ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راستے بند ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے، جبکہ قبائلی رہنماؤں نے حکامِ بالا سے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے اور متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

چارٹر آف اکانومی وقت کی ضرورت، مگر مفادات کے تصادم سے پاک پالیسی سازی ناگزیر