بھارت کے سر پر مزید امریکی ٹیرف کی لٹکتی تلوار ، ٹرمپ کس چیز کے منتظر؟۔ امریکی وزیر خزانہ نے بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ٹرمپ پہلے ہی مودی حکومت کے رویے سے ناراض ہیں ، ایسے میں بھارتی اقدامات انہیں مزید آگ بگولا کررہے ہیں۔
ایسے ماحول میں اسکاٹ بیسنٹ نے نے بھارت کو صاف صاف آگاہ کردیا کہ امریکا کیا کرنے والا ہے ۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت کوخبردارکیا ہے کہ روسی صدرمذاکرات ناکام ہوئے توامریکا کیا کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ امریکا نے بھارت پر پہلے ہی اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جو مزید بڑھائے جاسکتے ہیں۔
روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اگلے چند دنوں میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کااطلاق بھی ہو جائے گا۔
ٹرمپ اور پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہو جائےگا۔
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت پر مزید اضافی ٹیرف کا انحصار ٹرمپ اور پیوٹن مذاکرات کے نتائج پر ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کل(جمعے کو)الاسکا میں ہوگی۔ جو 2021 کے بعد موجودہ امریکی اور روسی صدور کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔