وزیراعظم کا ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے، منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

اس دوران وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ آئی ٹی پارک، 2 زیر زمین، گراؤنڈ اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں  دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، R&D لیباٹریاں، لیول III ڈیٹا سینٹر، آڈیٹوریم اور 1,200 گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک کا مقصد  نوجوانوں کے لیے نوکریاں، معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی IT مسابقت کو بڑھانا اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔

Related posts

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔