بچوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد میں بچوں سے زیادتی کرنے اور ان کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم محسن سی سی ڈی کے ساتھ پولیس مقا بلے میں مارا گیا ہے، پولیس ملزم کو برآمدگی کے لئے لے جارہے تھی کہ اسکے ساتھیوں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر ملزم مارا گیا۔

مزید پڑھیں: ہائیکورٹ میں سی سی ڈی مقابلوں کی بازگشت: آئی جی پنجاب کو شفافیت لانے اور جائزہ لینے کی ہدایت

اس حوالے سے سی سی ڈی ذرائع نے بتایا کہ پولیس سے مقابلے دوران ملزم محسن اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔

سی سی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ کے زور پر کمسن بچے بچیوں سے زیادتی کرتا تھا، ملزم سے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں، ملزم کو مزید برآمدگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر ملزم ہلاک ہوگیا۔

Related posts

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آگئیں

ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، ممکنہ فوجی کارروائی ایک سال تک جاری رہنے کا دعویٰ

مجتبیٰ خامنہ ای کا والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان