فیصل آباد میں بچوں سے زیادتی کرنے اور ان کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم محسن سی سی ڈی کے ساتھ پولیس مقا بلے میں مارا گیا ہے، پولیس ملزم کو برآمدگی کے لئے لے جارہے تھی کہ اسکے ساتھیوں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر ملزم مارا گیا۔
مزید پڑھیں: ہائیکورٹ میں سی سی ڈی مقابلوں کی بازگشت: آئی جی پنجاب کو شفافیت لانے اور جائزہ لینے کی ہدایت
اس حوالے سے سی سی ڈی ذرائع نے بتایا کہ پولیس سے مقابلے دوران ملزم محسن اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
سی سی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ کے زور پر کمسن بچے بچیوں سے زیادتی کرتا تھا، ملزم سے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں، ملزم کو مزید برآمدگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر ملزم ہلاک ہوگیا۔