ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آگئیں
فارس نیوز ایجنسی نے بھی آیت اللہ خامنہ ای کی قبر کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں۔
تہران: امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی تصاویر اور ویڈیو پہلی بار منظر عام پر آگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز کو ایرانی ذرائع ابلاغ کے علاوہ مختلف ایرانی سفارتی مشنز بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کررہے ہیں۔
حضور مردم عزادار برای زیارت مزار مطهر رهبر شهید انقلاب در رواق دارالذکر https://t.co/avpitxqoPx pic.twitter.com/1lL5dvymTO
— خبرگزاری فارس (@FarsNews_Agency) July 11, 2026
اسی سلسلے میں ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی نے بھی آیت اللہ خامنہ ای کی قبر کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے وسیع پیمانے پر دیکھا اور شیئر کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور جلوس جنازہ میں لاکھوں نہیں بلکہ تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی جسے ایران کی تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کو پہلے تہران، پھر قم اور اس کے بعد عراق کے مقدس شہروں کربلا اور نجف لے جایا گیا جب کہ بعد ازاں انہیں واپس لاکر مشہد میں سپرد خاک کردیا گیا۔