اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے خلاف آبی ثالثی جیت لی ہے۔
عالمی آبی ثالثی عدالت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بھارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغربی دریاؤں کا پانی بلا رکاوٹ پاکستان کے لیے چھوڑے۔
عدالت نے واضح کیا ہے کہ بھارت کو ان دریاؤں پر اضافی پانی ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
عالمی عدالت نے قرار دیا کہ یہ فیصلہ حتمی ہے اور دونوں فریقین پر لازم العمل ہے۔
یاد رہے کہ فیصلہ 8 اگست کو سنایا گیا، تاہم اسے پیر کے روز عدالت کی ویب سائٹ پر باقاعدہ طور پر جاری کیا گیا۔