اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا کہ غزہ فلسطینی عوام کی ملکیت ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے چین کے مندوب فو کانگ نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہی زندگیاں بچانے اور یرغمالیوں کی رہائی کا واحد راستہ ہے۔
مزید پڑھیں: چین کا امریکا اور روس کے درمیان رابطوں کا خیرمقدم
چینی مندوب نے خبردار کیا کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کے تسلسل سے مزید ہلاکتیں ہوں گی اور انسانی بحران سنگین تر ہو جائے گا۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشیدگی بڑھانے سے باز آئے اور فوری طور پر غزہ میں فوجی کارروائیاں ختم کرے۔
فو کانگ نے کہا کہ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اور عالمی برادری کو اس رویے کی مخالفت کرنی چاہیے۔