کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث زیورات کی خریداری کے خواہشمند افراد کے لیے ریلیف کی خبر سامنے آئی ہے۔
آج فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہو کر نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3086 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہو کر 3361 ڈالر پر آ گیا ہے۔