عالمی میڈیا اورسیٹلائٹ تصاویرنے بھارتی فضائیہ کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

عالمی میڈیا اورسیٹلائٹ تصاویرنے بھارتی فضائیہ کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔ پاکستان میں کوئی بھی ریڈار تباہ نہیں کیاگیا۔

بھارت  نے  چونیہ ایئربیس میں وائی ایل سی8 لانگ رینج الترا ہائی فریکوئنسی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔

تاہم سیٹلائٹ تصاویر نے بھونڈے دعوے کے قلعی کھول دی۔ جس میں پاکستانی ریڈار اپنی جگہ پر موجود ہے۔

ایک اورجھوٹا دعویٰ کیاگیاکہ چونیہ ایئر بیس پر وائی ایل سی 8 ریڈار تباہ کیاگیا۔ جہاں پاکستان کے 4.5 جنریشن طیارے آپریٹ کرتے ہیں۔

چونیہ ایئرفیلڈ بنیادی طور پر ریڈار سائٹ ہے اور اس کے ساتھ دیگر یونٹس بھی موجود ہیں۔ یہاں سے  کوئی بھی طیارے آپریٹ نہیں ہوتے نہ ہی یہاں پاکستانی طیارے ہوتے ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر نے چونیہ ایئر بیس پر ریڈار اپنی جگہ موجود ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے چیف نے جس بھونڈے انداز میں ناکامی چھپانے کی کوشش کی وہ الٹاہزیمت کا سبب بن گئی۔

عالمی میڈیا اورسیٹلائٹ تصاویرنے بھارتی فضائیہ کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیاہے ۔ بھارتی دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

Related posts

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا

آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا