بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

ٹک ٹاکر کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے

معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب ایک بار پھر اپنی تازہ سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔

سامعہ حجاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مغربی طرز کے لباس میں اپنی چند تصاویر شیئر کی جن کے ساتھ انہوں نے مختصر کیپشن “Cinderella” تحریر کیا۔

تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے ان کا ذاتی انتخاب قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں رائے کا اظہار کیا۔

کئی صارفین نے یہ بھی یاد دلایا کہ سامعہ حجاب ماضی میں مکمل اسلامی لباس اختیار کرنے سے متعلق اظہارِ خیال کر چکی ہیں جس کے باعث ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں میں مختلف سوالات کو جنم دیا۔

Related posts

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا

آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

فیصلہ کن میچ میں فتح کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، سری لنکا مضبوط حریف ہے؛ سدرہ امین