پاکستان تاجکستان مشترکہ انسداددہشت گردی مشق’’ دوستی II‘‘ منعقد کی گئی۔دونوں ممالک کے جانب سے آئندہ بھی اس طرح کی مشقیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیاگیاہے۔
مشق میں لائٹ کمانڈو بٹالین، پاک فوج کی 2 لڑاکا ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 لڑاکا ٹیموں نے حصہ لیا۔
یہ مشق تک فخربود بیس تاجکستان پر منعقد کی گئی۔ تمام تربیتی اور فوجی سفارت کاری کے مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے۔
مشق 9 اگست 2025 کو اختتام پذیرہوئی۔ تاجکستان کے کرنل محمد معظم ظفر پاکستان کی طرف سے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔
تاجکستان کے اعلیٰ فوجی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں ممالک کے فوجیوں نے طرزعمل کے دوران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اس طرح کی مشقیں دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی ملٹری ٹوملٹری تعلقات بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونگی۔ دوستی II مشق کا مقصدانسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا۔
#ISPR
Rawalpindi, 9 August 2025#Pakistan-Tajikistan Joint Counter Terrorism Exercise Dosti-ll was conducted from 4-9 August 2026 at Fakhrobod Base, #Tajikistan.2 Combat Teams from Light Commando Battalion, Pakistan Army and 4 Combat Teams from Tajikistan Special Forces… pic.twitter.com/pz7O5nMq78
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) August 9, 2025