سکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7  اور 8 اگست کو کامیاب کارروائیوں کے دوران 33 خوارج کو ہلاک کیا، تاہم 8  اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان، افغانستان بارڈر کے ساتھ سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔