ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا
تمام شہری ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کریں، ٹیکس اتھارٹی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے عمل کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان 27 جولائی سے اپنی انکم ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کرا سکیں گے۔
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ ریٹرن جمع کراتے وقت تمام معلومات درست، مکمل اور حقیقت پر مبنی درج کی جائیں جبکہ غلط یا نامکمل معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔
ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بروقت اور درست انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانا قومی ٹیکس نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے تمام شہری ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کریں۔
ایف بی آر نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین پر عمل درآمد اور درست معلومات کی فراہمی سے ملک کے مالیاتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
