سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا عہدہ ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

سینیٹ سیکریٹریٹ نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، جس کے بعد ایوانِ بالا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت الیکشن کمیشن کی جانب سے شبلی فراز کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، شبلی فراز کی نااہلی کا اطلاق 5 اگست 2025 سے ہو گا، جس کے نتیجے میں ان کی سینیٹ کی رکنیت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن لیڈر کا منصب بھی خالی تصور کیا جائے گا۔

شبلی فراز کو آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دیا گیا، جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل قومی اسمبلی میں بھی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہو چکا ہے، جس کے باعث پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں قائد حزب اختلاف کی نشستیں خالی ہو گئی ہیں۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا