ورلڈ انڈر-19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اعلیٰ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عالمی نمبر 13 پیورٹو ریکو کو 0-3 سے شکست دے دی۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
پیر کے روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں پاکستان کی ورلڈ انڈر 19 ٹیم نے 25-20، 25-20 اور 25-15 کے واضح اسکور سے پیورٹو ریکو کو مات دی۔
مزید پڑھیں: ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
پاکستانی ٹیم نے آغاز سے ہی برتری قائم رکھی اور حریف کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
میچ میں یحییٰ، عرفان، اجمل اور سعود نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان اپنا گروپ مرحلے کا آخری میچ آج ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔ گرین شرٹس پہلے ہی ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔