الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گزشتہ مالی سال کے گوشوارے طلب کر لیے

الیکشن کمیشن نے  سیاسی جماعتوں سے مالی سال 25-2024 کے گوشوارے طلب کر لیے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان 29 اگست سے قبل گوشوارے جن میں سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے اور واجبات  شامل ہیں کی تفصیلات جمع کروائیں۔

یہ  بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا صوبہ سندھ کی 52 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کی دستخط شدہ ہو، اس کے علاوہ سیاسی جماعت کے سربراہ کا ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفیکیٹ بھی جمع کروایا جائے۔

Related posts

عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

فیفا میں وی اے آر ٹیکنالوجی تنازعات کا مرکز بن گئی، فیصلوں پر شدید تنقید

فیفا ورلڈکپ سے واپسی پر مصری فٹبال ٹیم کا شاندار استقبال، ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے