مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافے کا سلسہ جاری ہے، ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے  مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار200 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 2487 روپے کے اضافے سے  3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر بڑھ کر 3395 ڈالر پر جا پہنچا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے میڈیا سیکٹر میں 15,000 لائسنس یافتہ مواد تخلیق کاروں کو نشانہ بنایا

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل، پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹس بھی شامل