وفاقی حکومت کا تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک سال میں 10، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، جبکہ ایک ادارے کی نجکاری کے لیے تین سے پانچ سال کا آخری مرحلہ بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹیل، زرعی ترقیاتی بینک جیسے اہم اداروں کے علاوہ آئسکو سمیت تین ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار جنکوز کے علاوہ لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی، جبکہ آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

Related posts

شارجہ پولیس نے فیس میں کمی اور چھوٹ کے ساتھ کاروباری ریلیف متعارف کرایا

متحدہ عرب امارات نے میڈیا سیکٹر میں 15,000 لائسنس یافتہ مواد تخلیق کاروں کو نشانہ بنایا

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل، پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد