4 لاکھ فوجی بغیر اجازت فوج چھوڑ چکے، جبری بھرتی مہم کے خلاف عوامی مظاہرے

یوکرین کی پارلیمنٹ کی رکن آنا سکوروخود نے انکشاف کیا ہے کہ چار لاکھ سے زائد فوجی بغیر اجازت یوکرینی فوج چھوڑ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی رضاکار فوج میں غیر انسانی سلوک کی وجہ سے دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔

مزید پڑھیں: یوکرین کا پہلا فرانسیسی میراج لڑاکا طیارہ تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

آنا اسکوروخود نے الزام عائد کیا کہ تین سال سے محاذ پر لڑنے والے فوجیوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور ان کو گھروں کو جانے کی اجازت نہ دینا اور بیوی بچوں سے دور رکھنا ظلم ہے۔

رکن پارلیمنٹ کے مطابق 2025 میں اب تک 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد ڈیسرشن (فوج چھوڑنے) کے کیسز درج ہو چکے ہیں۔ یوکرین میں جبری بھرتی مہم کے خلاف شہروں میں عوامی مظاہرے بھی جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں 18 سے 60 سال کی عمر کے مردوں پر بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہے، جس پر بھی ملک بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی