وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ کو بھی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹیم مزید محنت اور یکسو ہو کر آنے والے میچز کے لئے تیاری کرے گی اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے شہر لاؤڈر ہل فلوریڈا میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

مزید پڑھیں: تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Related posts

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، چاندی بھی سستی ہوگئی