پوری دنیا کاریڈارسسٹم ناکام،چینی طیارہ نظر آئے بغیربڑے بحری مقام سے گزرگیا


جے 20 مائیٹی ڈریگن اسٹیلتھ چینی لڑاکاطیارہ/فائل فوٹو

پوری دنیا کاریڈارسسٹم ناکام،چینی طیارہ نظر آئے بغیربڑے بحری مقام سے گزرگیا۔ کسی بھی ملک کو کانوں کان خبرتک نہ ہوسکی اور طیارہ تائیوان کا چکر کاٹ کر واپس آگیا۔

جے 20 مائیٹی ڈریگن اسٹیلتھ  چینی لڑاکاطیارہ دنیابھرکے ریڈارسسٹم کوچکما دے گیا۔یہ دعویٰ چینی حکام کی جانب سے سامنے آیاہے۔

چین کا جے 20 مائیٹی ڈریگن استیلتھ لڑاکاطیارہ چاپان کے قریب آبنائے سوشیما سے گزرا۔  دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ طیارہ کسی بھی ریڈار کی نظر میں آئے بغیرگزرگیا۔

آبنائے سوشیما میں امریکی،جاپانی اور کوریائی ریڈار کا مضبوط جال بچھا ہواہے۔ یہاں طاقتور تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم بھی شامل ہے ۔

دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ اگر چینی دعویٰ درست ہے تو یہ مغربی دفاعی نظام کی بڑی ناکامی ہے۔

حکام کے مطابق جے 20 مائیٹی ڈریگن اسٹیلتھ  چینی لڑاکاطیارہ دنیابھرکے ریڈارسسٹم کوچکما دے گیا۔ وہ تائیوان کے گرد چکر لگا کرواپس آچکاہے۔

واضح رہے کہ آبنائے سو شیما جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع ہے ۔ 1905 کی روس جاپان جنگ کی ایک بڑی بحری لڑائی بھی اسی آبنائے میں لڑی جاچکی ہے ۔

Related posts

شہید ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین پر دعائے مغفرت کرانے والے 101 سالہ بزرگ کون تھے؟

امریکی حملوں کے بعد ایران کے امریکی اہداف پر جوابی حملے جاری

امریکی حملوں پر ایران کا سخت ردعمل، عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ