
اداکارہ صبا قمر/ فائل فوٹو
پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے مداحوں کے لئے بری خبر! اداکارہ کوشوٹنگ کے دوران اچانک بے چینی اور گھبراہٹ محسوس ہونے لگی اورطبیعت بگڑ گئی۔
اداکارہ کئی گھنٹوں سے بغیر آرام کرے شوٹنگ میں مصروف رہیں جس کے سبب ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔
انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔
بعدازاں صبا قمر نے انسٹااکاؤنٹ پر اسپتال کے عملے کیساتھ تصویر بھی پوسٹ کی۔ اداکارہ نے ڈاکٹرز اورعملے کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اب وہ پہلے سے بہترہیں اورجلدہی اپنے کام پر واپس ہونگی ۔