دنیادہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری کامیابیوں کی معترف ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی و ریاستی رٹ کے قیام (Harden the State) کے حوالے سے قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ریاست دہشت گردی کے ناسورکوجڑسے ختم کرنے کیلیے پرعزم ہے۔
ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی طرف سے زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی،بامعنی عوامی رابطے اورانتہاپسندسوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اہم عناصرکابھرپوراورموثراستعمال کیا گیا۔
وزیراعظم نےکمیٹی کی دہشتگردی کیخلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کو مؤثر بنانے اور اس ضمن میں کمیٹی کی سفارشات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔
ان کاکہناتھاکہ بہادرافواج کے سپوتوں کادہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں کردار قابل تعریف و قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہاکہ ارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار و افسران اور قربانی کے جذبے سے سرشار ان کے اہل خانہ پر نجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے.
وزیرِاعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم، بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے، انٹیلیجنس ادارے متحد اور یکسوہیں.
ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی بہادر افواج نے آپریشن رد الفساد اورضرب عضب میں دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیااور حالیہ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کوفتنتہ ہندوستان اور فتنتہ الخوارج اور اس طرح کی دوسرے سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے جامع، موثر اور قابل عمل حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاروائیوں و تعاون سے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس سے اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوئی۔
ان کاکہناتھاکہ اسمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے.
وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی سے پاک اور پرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرتا ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر،نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر نے شرکت کی.