وزراء میں اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم کی بہترین کارکردگی پر شاباشی

اسلام آباد: وزراء میں بہترین کارکردگی سے متعلق وفاقی وزیرپاور اویس لغاری نمبر لے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کیلئے خصوصی خط لکھا جس میں اویس لغاری کو بہترین کارکردگی پر شاباشی دی۔

خط میں وزیراعظم نے کہا کہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین  کوششیں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 آئی پی پیز سے بلکل معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کی ٹیم مزید محنت اور اچھے کام کرے گی جس سے توانائی سیکٹر میں بہتری اور معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔

Related posts

آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے حصول کی راہ ہموار ہونے لگی