ڈیجیٹل طریقے سے درآمد کی جانیوالے اشیاء پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم

بیرون ملک سے ڈیجیٹل طریقے سے درآمد کی جانیوالے اشیاء یا خدمات پر عائد  5 فیصد ٹیکس ختم، وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف بی آر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت نےگوگل سمیت امریکی و دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا، ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈ ٹیکس یکم جولائی2025 سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر ناقص کارکردگی پر سینکڑوں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں مکمل

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آن لائن منگوائی جانے والی خدمات اور اشیا پر5 فیصد ٹیکس عائدکیا تھا، ٹیکس ایسی کمپنیوں کی اشیا و خدمات پر عائدکیاگیا تھا جن کے پاکستان میں دفاتر نہیں ہے ، تاہم بجٹ میں ایک شق کی اجازت دی گئی تھی کہ وفاقی کابینہ اس ٹیکس کومعاف کر سکتی ہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا