بھوک سے مزید 7، اسرائیلی حملوں میں 21 فلسطینی شہید

قحط اور غذائی قلت کے باعث مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جس سے بھوک سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 154 ہو گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق، غزہ بھر میں اسرائیلی حملے ابھی بھی جاری ہیں جن میں آج صبح سے کم از کم 21 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں امداد کے حصول کی کوشش کرنے والے کئی افراد بھی شامل ہیں۔

ادھر برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ اجلاس میں عندیہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ستمبر تک جنگ بندی اور مستقل امن عمل کی جانب کوئی سنجیدہ پیش رفت نہ کی، تو برطانیہ ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر مسلسل حملوں میں اب تک کم از کم 60,034 فلسطینی شہید اور 145,870 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، اور عالمی برادری کی جانب سے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

Related posts

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔

دبئی میڈیا اکیڈمی، میڈیا کی جدت اور ہنر کی نشوونما کے لیے HBMSU پارٹنر ہے۔