ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چار کارکنان کو امن و عامہ ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کا حکم جاری کیا۔
سزا پانے والے کارکنان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں چھ چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ملزمان کی قانونی نمائندگی وکلاء سردار مصروف، آمنہ علی اور زہد ڈار نے کی۔ عدالت نے ملزمان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر سزا کے خلاف اپیل دائر کریں۔
یاد رہے کہ چاروں کارکنان پر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے الزام میں تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر ابتدائی طور پر انہیں مجرم قرار دے کر سزا سنائی گئی تھی، تاہم اب سزا عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔