ملک بھر میں جاری چینی بحران ختم ہونے کے بعد کراچی کے جوڑیا بازار میں بھی سرکاری ریٹ پر چینی کی سپلائی بحال ہو چکی ہے۔
چینی ڈیلرز کے مطابق جوڑیا بازار میں چینی 170 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی اب بھی 180 سے 185 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا، ہول سیل مارکیٹ میں بھی سپلائی معطل
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ خریداروں سے شناختی کارڈ طلب کیا جا رہا ہے تاکہ چینی کی فروخت کے ریکارڈ کو محفوظ رکھا جا سکے اور بلیک مارکیٹنگ کا سدباب ممکن بنایا جا سکے۔
چینی کی فراہمی بحال ہونے پر خریداروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری نرخ پر چینی کی دستیابی خوش آئند ہے۔ تاہم ریٹیل مارکیٹ میں چینی اب بھی 180 سے 185 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔
تاجروں کے مطابق جیسے جیسے سپلائی چین مزید بحال ہو گی، ریٹیل سطح پر بھی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر سرکاری سطح پر نگرانی اور سپلائی کا تسلسل برقرار رکھا گیا تو آئندہ چند روز میں چینی کی قیمت میں مزید کمی آ سکتی ہے۔