
اسرائیلی فورسز غزہ کے لئے امداد لے کر پہنچنے والے بحری جہاز کو تحویل میں لے رہی ہیں / فوٹو
اسرائیل نے غزہ کےلئے امداد لے کرپہنچنے والے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا۔ بھوک سے بلکتے اور امداد کے منتظر فسلطینیوں دنیا کی خاموشی کی بھینٹ چڑھ گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسزنے 27 جولائی کوغزہ کے ساحل کے قریب پہنچنے والے امدادی جہازکو روک لیا۔
جہاز کو روکنے کے بعد 27 جولائی کو اسے اشدود بندرگاہ کی طرف بھیج دیاگیا۔
اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر KAN کے مطابق،جہاز میں موجودامدادی کارکنوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ توقع ہے کہ انہیں مزید کارروائی کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے کر دیاجائے گا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس جہازغزہ کے مظلوموں کےلئے امدادی سامان سے لدا ہواتھا۔ جو اب اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہے۔
ٹی آرٹی ورلڈ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔
Israeli forces towed the seized Handala aid ship to Ashdod Port on July 27, after intercepting it near the Gaza coast the night before, local media reported.
The activists on board were questioned upon arrival and are expected to be handed over to Israeli police for further… pic.twitter.com/UUAst6Ph1o
— TRT World (@trtworld) July 27, 2025