
چینی کا استعمال/ فوٹو
کراچی والے چینی کااستعمال محدود یا کم کردیں ! مگر کیوں ؟ آئیے وجہ ہم بتاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ کراچی کی انتظامیہ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔
چینی کی سرکاری سطح پرقیمت10روپےفی کلومہنگی کردی گئی۔ مارکیٹس اورسپراسٹورزپرچینی180سے190روپے فی کلوفروخت کی جارہی ہے۔
کمشنرکراچی نے چینی کی ہول سیل اورریٹیل قیمتیں مقررکردیں۔ کمشنرکراچی نےچینی کی ہول سیل قیمت170روپےفی کلومقررکردی۔
چینی کی ریٹیل قیمت173روپےفی کلومقررکی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ 15اپریل کےنوٹیفکیشن کےمطابق چینی کی ہول سیل قیمت160روپےفی کلوتھی۔
15اپریل کوچینی کی ریٹیل قیمت163روپےمقررکی گئی تھی۔3ماہ میں چینی کی سرکاری قیمت میں10روپےفی کلوکااضافہ کردیاگیا۔
اشیائے ضروریہ قیمتیں آسمان پر ہیں ۔اور اب چینی کی قیمتیں بھی مزید بڑھ گئیں ۔ مہنگائی کے ستائے لوگ کیا کریں؟ کیا نہ کریں؟ ۔
لہذا مشورہ عام ہے کہ کراچی والے والے چینی کااستعمال محدود یا کم کردیں۔