
طالبہ نے خودکشی کرلی / فوٹو ایکس گریب
دسویں جماعت کی طالبہ نے چوتھی منزل سے کود کرخودکشی کرلی،واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔
طالبہ نے یہ خوفناک اقدام کیوں اٹھایا اورکلاس روم میں ایساکیا ہواجوباہرنکلتے ہی اس نےموت کوگلے لگالیا؟۔
بظاہر پرسکون دکھائی دینے والی طالبہ اپنے ہاتھ کی رنگ کو گھماتے گھماتے چوتھے فلور سے کود گئی ۔ یہ واقعہ اس قدر اچانک تھا کہ کسی کو طالبہ کو ایسا کرنے سے روکنے کا موقع نہ ملا۔
دل دہلا دینے والی فوٹیج میں طالبہ کو رنگ گھماتے چوتھے فلورپرچل قدمی کرتے دیکھاگیا۔ اچانک طالبہ نے کود کر خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ بھارتی وزیراعظم مودی کے گجرات کے شہر احمدآباد میں کے ایک اسکول میں پیش آیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔
واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں مگر اس حوالے مختلف قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ تاحال خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
⚠️ Warning: ⚠️
A Gujarati girl casually twirling a ring walks out of class — then jumps from the 4th floor and ends her life.
This horrifying incident happened in #Ahmedabad, #Gujarat.— Crime Reports India (@AsianDigest) July 26, 2025