ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈزکے ایک میچ میں پاکستان ویسٹ انڈیزچیمپئنزکو49رنزسےشکست دے دی۔ یہ پاکستان کی ایونٹ میں تیسری کامیابی ہے ۔
ویسٹ انڈیزچیمپئنز201رنزکےتعاقب میں 151رنز بناسکی۔ والٹن کے42،براؤواورپرکنز کے30-30رنز رائیگاں گئے۔
رومان رئیس نے3اوورزمیں4رنز دےکر3وکٹیں حاصل کیں۔ عامر یامین اورسہیل تنویر نے2-2وکٹیں حاصل کیں
پاکستان چیمپئنزنےپہلےکھیل کر4وکٹوں پر200رنزبنائے۔کامران اکمل نے62گیندوں پر113رنز کی انگز کھیلی۔ کپتان محمدحفیظ نے23اورشرجیل خان نے21رنزاسکورکیے