کیپٹن محمد سرور شہید /فائل فوٹو
کیپٹن محمد سرور شہیدکا 77 واں یوم شہادت آج ،پاک فوج کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
شہید کیپٹن محمد سرورپاکستان کا سب سے اعلی فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والی پہلی شخصیت ہیں ۔ انہوں نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کی پہلی لڑائی میں جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن محمد سرور شہید نے آزاد کشمیر میں تل پترا کے مقام پر اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بے مثال جرات و بہادری کا ثبوت دیا۔
انہوں نے جنگی مہارت اور فرض کی ادائیگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد سرور شہید کی عظیم قربانی حب الوطنی اور جواں مردی کا عظیم علامت رہے گی۔
پاکستان کی مسلح افواج کیپٹن محمد سرور شہید کو ان کی بے مثال بہادری پر سلام پیش کرتی ہیں۔افواجِ پاکستان کیپٹن محمد سرور شہید کے ناقابلِ فراموش ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں
افواج پاکستان شہید کیپٹن محمد سرور شہید کی بے نظیر بہادری کو سلام پیش کرتی ہیں، جو آج بھی افسروں اور جوانوں کے لیے روشن مثال ہے۔
کیپٹن محمد سرور شہید زندگی فرض، عزت اور حتمی قربانی جیسے عسکری اقدار کا مظہر تھی۔پوری قوم اپنے بہادر سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے،
ان کی بے لوث جُرأت افواجِ پاکستان کے جذبۂ قربانی اور عسکری روایات کی بنیاد بنی۔
افواجِ پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ وہ کیپٹن محمد سرور شہید جیسے شہداء کے عظیم ورثے سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔