بھارتی فلم ’’سیارا‘‘ کا حقیقی ری میک ورژن لندن میں فلاپ ! مودی کا دورہ مذاق بن گیا


بھارتی وزیراعظم مودی / فائل فوٹو

بھارتی فلم ’’سیارا‘‘ کا حقیقی ری میک ورژن لندن میں فلاپ ! مودی کا دورہ مذاق بن گیا۔ اوور ایکٹنگ کی حدیں پار ہونے پر اپنے ہی ملک میں مودی پرشدیدتنقید شروع ہوگئی۔

یہ کہانی ہے ایک ایسے  فلاپ ری میک ورژن کی جسے لندن میں حقیقت کاروپ دینے کی بھونڈی کوشش کی گئی۔

آج کل بھارتی سینما گھروں میں فلم ’’سیارا‘‘ کافی مقبول ہورہی ہے۔ اس فلم کو دیکھنے سینما آنے والے اکثرلوگوں کو دھاڑیں مارکرروتے دیکھا جارہاہے۔

بھارت میں فلم ’’سیارا ‘‘ تو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ مگر اس کا لندن میں فلمایا گیا حقیقی ری میک ورژن بری طرح فلاپ ہوگیا۔

فلم ’’سیارا‘‘ اور ری میک ورژن میں واحد یکسانیت اختتام میں کا رونا دھونا ہے۔ یہی کچھ مودی کے دورہ لندن پر کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایک بھارتی خاتون بادل رکشا کے یہ الفاظ لندن کی سڑکوں پر سنائی دیے گئے۔

’’ میرا لیونگ گوڈ ہے وہ لیونگ گوڈ، میں دور ہوں لیکن ان کے جیسا کوئی نہیں‘‘۔

’’ان کی سیوا کرینگے تو دھنیے ہو جائیں گے، لندن دورے میں ان کا درشن ہوا میں دھنیے ہوگئی‘‘۔

یہ اوور ایکٹنگ خود بھارتیوں کو بھی ایک آنکھ نہ بھائی۔بھارتی صارفین نے وہ تنقید شروع کی جوبندہونے کانام نہیں لے رہی۔

مودی فوٹو سیشن کے ماہر تو ہیں ہی اب انہوں نے اپنے ہر دورے پر ایکٹنگ کے لئے بھی سرمایہ کاری شروع کررکھی ہے۔

مودی کے کئی دوروں میں اس طرح کی اوور ایکٹنگ کے مناظر دیکھے جاچکے۔  اب کی بار توحد ہی ہوگئی کہ یہ ڈرامہ لندن کی سڑکوں تک جا پہنچا۔ پوری دنیا میں بھارت کا مذاق بن گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی صارفین مودی کی اس بھونڈی کوشش کو فلم ’’سیارا‘‘ کا حقیقی ری میک ورژن قرار دے رہے ہیں ۔
بھارتی وزیراعظم مودی کی سرمایہ کاری کہاں کہاں کی گئی ہے اس کا اندازہ اس ویڈیو سے خود ہی کرلیں۔

Related posts

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی چیف نے خبردار کیا ہے کہ خاندان آن لائن دفاع کی پہلی لائن ہیں۔