
بھارتی وزیراعظم مودی / فائل فوٹو
بھارتی فلم ’’سیارا‘‘ کا حقیقی ری میک ورژن لندن میں فلاپ ! مودی کا دورہ مذاق بن گیا۔ اوور ایکٹنگ کی حدیں پار ہونے پر اپنے ہی ملک میں مودی پرشدیدتنقید شروع ہوگئی۔
یہ کہانی ہے ایک ایسے فلاپ ری میک ورژن کی جسے لندن میں حقیقت کاروپ دینے کی بھونڈی کوشش کی گئی۔
آج کل بھارتی سینما گھروں میں فلم ’’سیارا‘‘ کافی مقبول ہورہی ہے۔ اس فلم کو دیکھنے سینما آنے والے اکثرلوگوں کو دھاڑیں مارکرروتے دیکھا جارہاہے۔
بھارت میں فلم ’’سیارا ‘‘ تو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ مگر اس کا لندن میں فلمایا گیا حقیقی ری میک ورژن بری طرح فلاپ ہوگیا۔
فلم ’’سیارا‘‘ اور ری میک ورژن میں واحد یکسانیت اختتام میں کا رونا دھونا ہے۔ یہی کچھ مودی کے دورہ لندن پر کرنے کی کوشش کی گئی۔
ایک بھارتی خاتون بادل رکشا کے یہ الفاظ لندن کی سڑکوں پر سنائی دیے گئے۔
’’ میرا لیونگ گوڈ ہے وہ لیونگ گوڈ، میں دور ہوں لیکن ان کے جیسا کوئی نہیں‘‘۔
’’ان کی سیوا کرینگے تو دھنیے ہو جائیں گے، لندن دورے میں ان کا درشن ہوا میں دھنیے ہوگئی‘‘۔
‘Mere living Godd hai wo.. living Godd..
Full marks for this acting pic.twitter.com/uYrdxWpPvK— Mohammed Zubair (@zoo_bear) July 24, 2025
یہ اوور ایکٹنگ خود بھارتیوں کو بھی ایک آنکھ نہ بھائی۔بھارتی صارفین نے وہ تنقید شروع کی جوبندہونے کانام نہیں لے رہی۔
مودی فوٹو سیشن کے ماہر تو ہیں ہی اب انہوں نے اپنے ہر دورے پر ایکٹنگ کے لئے بھی سرمایہ کاری شروع کررکھی ہے۔
Achievements of Narendra Modi in last eleven Years !! pic.twitter.com/I3jrL2DMkQ
— Priya Purohit (@Priyaa_Purohit) July 25, 2025
مودی کے کئی دوروں میں اس طرح کی اوور ایکٹنگ کے مناظر دیکھے جاچکے۔ اب کی بار توحد ہی ہوگئی کہ یہ ڈرامہ لندن کی سڑکوں تک جا پہنچا۔ پوری دنیا میں بھارت کا مذاق بن گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی صارفین مودی کی اس بھونڈی کوشش کو فلم ’’سیارا‘‘ کا حقیقی ری میک ورژن قرار دے رہے ہیں ۔
بھارتی وزیراعظم مودی کی سرمایہ کاری کہاں کہاں کی گئی ہے اس کا اندازہ اس ویڈیو سے خود ہی کرلیں۔
He bowed down to touch Modi’s feet
Modi stopped him and said
‘ Bharat Jhukega Nahi’0 Sense, 0 Logic .
Anpadh hyping another Anpadh pic.twitter.com/ElM5WXFFcx
— Roshan Rai (@RoshanKrRaii) July 25, 2025