مودی کے دورہ لندن پرچائے والا نے ’’Tea was fantastic‘‘ کی یاد تازہ کردی۔ ثقافتی اسٹال پربھارتی وزیراعظم کے چہرے کے تاثرات ہی بگڑگئے۔
یہ واقعہ مودی کے دورہ لندن میں اس وقت پیش آیا جب مودی برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ ایک ثقافتی اسٹال پر موجودتھے۔
برطانوی وزیراعظم جب بھارتی ثقافتی اسٹال پر پہنچے توبھارتی اسٹال ہولڈر نے کیرالہ کی ثقافتی چائے کاتعارف کروایا۔
اسٹال ہولڈر نے مودی کوچائے پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’From one Chaiwala to Another ‘‘۔ جس پر مودی اور برطانونی وزیراعظم نے قہہقہے لگا دیے۔
اس دوران بھارتی وزیراعظم کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا۔ انہوں نے تھیکے انداز میں بات کو سنبھالتے ہوئے برطانوی وزیراعظم سے کہاکہ آپ اب بھارت کاذائقہ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
اس واقعے کی ویڈیوجیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی، بھارتی وزیراعظم کو صارفین نے ابھینندن کی یاد دلانا شروع کردی۔
پاکستانی صارفین ہی نہیں دنیابھرسے سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو ’’Tea was fantastic‘‘کی کہانی دوبارہ یاد دلائی۔
“From one Chai wala to another”
You will get this one #Pakistan! pic.twitter.com/Tg1ijS1O4K
— Bea (@HerNameIs_Bea) July 25, 2025