پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 31 جولائی سے 12 اگست 2025 تک امریکا اور کیریبین میں سیریز کھیلی جائے گی۔
تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے محمد رضوان کو 16 رکنی اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد رہے گی۔
ٹی20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو لاڈرہل، امریکا کے سینٹرل براوارڈ پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول ہیں۔
حسن نواز پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل
دائیں ہاتھ کے بیٹر حسن نواز کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
Mohammad Rizwan to lead Pakistan in three ODIs against West Indies
Details here ➡️ https://t.co/vAeU9OxDn8#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 25, 2025
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی جیسے صائم ایوب، حسن نواز اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث بھی شامل کیے گئے ہیں۔ قومی ٹیم 27 جولائی بروز اتوار کو امریکا پہنچے گی۔
پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم۔
پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان و وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم۔