پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہو گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمائندوں اور نوجوان طلبہ و طالبات سے ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے ہمیشہ ہر مذہب، نسل اور فرقے سے بالاتر ہو کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نظریے اور حب الوطنی کے تحت یکجہتی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں اور یہی یکجہتی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، جہاں بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی سالمیت کی بنیاد ہے۔

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دشمن کو ہمیشہ پاکستان کی قومی یکجہتی اور اتحاد کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے کردار کو وطنِ عزیز کے روشن مستقبل کے لیے فیصلہ کن قرار دیا اور کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوان نسل کی توانائی اور جذبہ سب سے اہم ہے۔

نشست کے اختتام پر طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related posts

بولڈ ڈریسنگ پر مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں

ایمان فاطمہ کے ساتھ ندیم نانی والا کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

نمرہ خان اور زین حامد کی راہیں جدا، بالآخر طلاق کی تصدیق ہوگئی