کراچی: شہرِ قائد میں موسم آج بھی خوشگوار اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ شام یا رات کے وقت ہلکی بارش یا بوندا باندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں شہر میں چل رہی ہیں، جو موسم کو مزید خوشگوار بنا رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 28 جولائی سے مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ کراچی میں داخل ہو سکتا ہے، جو شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا باعث بنے گا۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔