بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے 19 جولائی 2025 کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس کارروائی کے بعد 21 جولائی کو علاقے میں ایک منصوبہ بند کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران مزید چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جن کا تعلق مذکورہ بھارتی پراکسی تنظیم سے تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی کے خلاف بھارتی پراکسیز کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔