راولپنڈی : ریٹائر افسر اور انکی بیٹی کی گاڑی پانی کے بہائو کی لپیٹ میں دکھائی دے رہی ہے / فوٹو ایکس گریب
ریٹائرافسراور انکی بیٹی کی گاڑی نالے میں بہہ گئی،واقعہ کیسے پیش آیا؟۔راولپنڈی کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ایک ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی تیز بارش کے پانی میں بہہ گئے۔دونوں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
رہٹائرافسرکی کی عمر تقریباً 62 سے 64 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ آج صبح اپنی تقریباً 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر سے گرے ہونڈاسٹی کار میں روانہ ہوئے۔
بارش کے پانی کی وجہ سے سڑک پر شدید پانی جمع تھا۔ انہوں نے گاڑی برساتی نالے کے قریب سے گزارنے کی کوشش کی، اسی اثنا میں ان کی گاڑی بند ہو گئی۔
ریٹارئر افسرکرنل اسحاق نے جیسے ہی گاڑی دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی پانی کی روانی تیز ہو گئی۔ گاڑی نالے میں بہہ گئی۔
#Islamabad: On 22/7/25 in #DHA 5 – Qazi Ishaq & his daughter resident of St# 22 sector A swept away in flooding. Authorities have been looking for them for the past several hours but no sign of them. #ChampAlertsOnTheGo #CAOTG pic.twitter.com/Pi3oHfct7H
— Shaheryar Hassan (@shaheryarhassan) July 22, 2025
دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی پانی کے بہائو کی لپیٹ میں آگئی۔ باپ بیٹی گاڑی سے مدد کے لیے آوازیں بھی لگاتے دکھائی دیے۔
اب تک دونوں کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔