شہر قائد میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 28  جولائی سے گرج چمک کے ساتھ اچھی بارش متوقع ہے۔

کراچی میں مطلع آج بھی ابر آللود رہے گا، اور آئندہ دو روز تک  شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔

شہر قائد میں آج کم سے کم  درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ، جبکہ شہر میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشیں؛ جل تھل ایک ہو گیا

محکمہ موسمیات نے بتایا گیا کہ 28  جولائی سے مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ شہر قائد میں شدید بارشوں کا سببب بن سکتا ہے۔

Related posts

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا