پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 2 ناپسندیہ ریکارڈ قائم کئے، جانیئے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز بنگلہ دیش کی فتح سے ہوا ہے، اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے 2 ناپسندیدہ ریکارڈ بھی قائم کرد یئے ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف پہلے  بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ  پاکستان  ٹیم کا بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کا سب سے کم ٹوٹل ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی انوکھی منطق، پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹرافی ہی نہیں دی گئی

اس کے علاوہ یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کی پوری ٹیم بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں  آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے اس سے قبل سب سے کم اسکور 2021 میں بنایا تھا جب میرپور میں ہی کھیلےگئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 5 وکٹ پر 127 رنز بنا کر فتح حاصل کی تھی۔

Related posts

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں ریکارڈ اضافہ

بچوں کے بگاڑ کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر ڈکی بھائی نے کیا کہا؟

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل