1
سونے کی اونچی اڑان، قیمت میں ہوا 10 ہزار سے زائد کا اضافہ
عالمی صرافہ مارکیٹ میں 137 ڈالرز اضافے سے 4495 فی اونس ہوگئی
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 13700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 11746 روپے اضافے سے 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں 137 ڈالرز اضافے سے 4495 فی اونس ہوگئی۔
