قوالی نائٹ میں صبا قمر اور یاسر حسین نے سماں باندھ دیا؛ ویڈیو وائرل
نصرت فتح علی خان کی قوالی پر صبا قمر اور یاسر حسین نے شاندار رقص کیا
پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ صبا قمر اور اداکار یاسر حسین کی قوالی نائٹ میں شرکت اور محفل سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دونوں فنکار قوالی کی محفل میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ صبا قمر اور یاسر حسین نے موسیقی سے محظوظ ہونے کے ساتھ رقص بھی کیا جبکہ ان کا بے تکلف انداز محفل کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
محفل کے دوران استاد نصرت فتح علی خان کی معروف صوفیانہ قوالی ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا ڈھولنا‘ پیش کی گئی جس نے تقریب کے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔
ویڈیو میں صبا قمر گہرے میرون رنگ کی میکسی میں جبکہ یاسر حسین سیاہ رنگ کے مشرقی لباس میں نظر آئے۔ تقریب کے مقام کو سیکڑوں ننھی سفید لائٹس، ہلکی سنہری روشنی اور پھولوں سے سجایا گیا تھا جس نے محفل کو خوبصورت منظر میں تبدیل کردیا۔
دونوں فنکاروں نے تقریب میں رسمی انداز کے بجائے دوستانہ اور بےتکلف انداز میں شرکت کی اور قوالی و موسیقی سے بھرپور لطف اٹھایا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے صبا قمر اور یاسر حسین کے خوشگوار انداز اور محفل میں ان کی شرکت کو سراہا جبکہ قوالی نائٹ کی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہوگئی۔
