عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل ساتویں روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4200 روپے کا اضافہ ہوا،فی تولہ سونے کےدام 4 لاکھ 63 ہزار 936روپےہوگئے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3601 روپےبڑھ کر 397750 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ سات روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 36 ہزار روپے بڑھ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے سے4415 ڈالر ہو گئی۔